اترپردیش میں ریاستی اسمبلی انتخابات کے چوتھے مرحلے میں 12 اضلاع کی 53 سیٹوں پر آج صبح سات بجے پولنگ شروع ہو گئی۔سرکاری ذرائع نے یہاں بتایا کہ ووٹنگ
پرامن طریقے سے جاری ہے اور کہیں سے بھی کسی ناخوشگوار واقعہ کی اطلاع نہیں ہے۔پرامن پولنگ کرانے کیلئے مرکزی فورسز کے دو لاکھ سکیورٹی جوان تعینات کئے گئے ہیں۔